Apr 29, 2017 07:28 pm
views : 749
Location : Peshawar Garrision Club
Peshawar- CM KPK Parvez Khattak addresses
پشاور، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواپرویز خٹک کا پشاور گیریژن کلب میں تقریب سے خطاب
وزیر اعلی خیبر پختونخواپرویز خٹک نے کہا جب حکومت سنبھالی تو دہشتگردوں
کاغلبہ تھا ،ہر طرف کرپشن اورقانون کی خلاف ورزیاں ہورہی تھی ، ہم نے گزشتہ
تین سالوں میں اداروں کو مضبوط کیا،تمام اداروں کو اختیارات دیے تاکہ بہتر
کام کرسکیں۔
وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے پشاور گیریژن کلب میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے
کہا گزشتہ تین سال بہت لوگوں سے ملاقاتیں اور باتیں ہوئی، حالات کی خرابی
کی وجہ سے تین سال سے کوئی قدم نہیں اٹھایا،ہمیں کہا گیا کہ سیکیورٹی خدشات
کی وجہ سے ویسٹرن سی پیک روٹ پر کام نہیں ہوسکتا۔
وزیر اعلی خیبر پختونخواپرویز خٹک نے کہااگر سنٹرل روٹ پر حالات ٹھیک پے تو
وہاں فوج کو کیوں کھڑا کیاگیا، ہم اپنے صوبے میں قرضہ لیکر پراجیکٹ نہیں
کرنا چاہتے ،چائنہ روڈ شو میں توقعات سے زیادہ سرمایہ کاروں نے شرکت کی ،
سو سے زائد پراجیکٹ لے کر گئے 82 پر ایم او یوز سائن ہوئے۔
پرویز خٹک نے مزید کہا سی پیک کا صرف ایک ہی روٹ ہونا چاہیے تھا، ہمارے
صوبے کے لوگ بیروزگار ہے، پراجیکٹس مکمل کرکے عملی کام دکھائیں گے، سی پیک
کے آثار دکھائی دیے تو ہم نے سوچا کہ اس سے فائدہ اٹھائیں۔