کوئٹہ ، بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات
بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کے سلسلے میں 22 عہدوں کے
لیے پولنگ کا عمل صبح 9 بجے شروع ہوا جو بلا تعطل شام پانچ بجے تک جاری رہے
گا۔ انتخابات میں تین پینلز انڈیپینڈنٹ پینل پروفیشنل لاء رز پینل اور
ہادی شکیل پینل مد مقابل ہیں جن میں کانٹے کے مقابلے کی توقع ہے۔ وکلا کا
کہنا ہے کہ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات جمہوری عمل کا تسلسل ہے جسے جاری
رہنا چاہئے ۔
ہادی شکیل پینل کے سربراہ ہادی شکیل ایڈوکیٹ نہ صرف اپنے پینل کی کامیابی
کے لئے پر امید ہیں بلکہ انکا کا ہے کہ الیکشن کی ایکٹیویٹیز سے خوف کا
ماحول بھی ختم ہوگا ۔
بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات 13 اگست 2016 میں ہونا تھے
تاہم سانحہ آٹھ اگست کے بعد انتخابات ملتوی کر دیئے گئے تھے۔