Connect Logo
  • Now
  • Featured
  • More...
    • About Us
    • Services
    • Contact Us
    • Careers
  • Login

Featured

Apr 29, 2017 08:29 pm views : 737

Location : Governor House

Karachi- Interior Minister Chaudrhy Nisar Ali Khan Press Conference
  • Urdu

کراچی ، شہر میں جاری آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچا کر دم لیں گے،چوہدری نثار علی خان

وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ نیوز لیکس کے حوالے سے نوٹی فکیشن وزارت داخلہ جاری کرتی ہے جو ابھی تک جاری ہی نہیں ہوا تو پھر میڈیا پر بھونچال کیوں آگیا۔
کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیرداخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ گزشتہ 10 سال سے ایک جماعت سندھ پر حکومت کررہی ہے اور ان کی کارکردگی بتانے کی ضرورت نہیں، وفاق کی جانب سے صرف سندھ رینجرز کو ان کی ذمہ داریوں کے عوض 7 ارب روپے کا بجٹ دیا جاتا رہا ہے جو اب بڑھ کر 12 ارب تک پہنچ چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ایک شخص نے کراچی کو یرغمال بنا رکھا تھا، اس کے حکم پر ایک منٹ میں شہر بند کردیا جاتا تھا، آگ لگا دی جاتی تھی، جس سے مرضی بھتہ لیا جاتا تھا اور جسے چاہے قتل کردیا جاتا تھا لیکن اب ایسا نہیں ہوتا۔
ان کا کہنا تھا کہ کراچی آپریشن کسی صورت سست نہیں ہوگا اور نہ ہی وفاق کا تعاون ختم ہوا ہے، شہر میں جاری آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچا کر دم لیں گے۔
وزیرداخلہ نے ڈان لیکس پر کہا کہ نیوز لیکس کے حوالے سے نوٹی فکیشن وزارت داخلہ جاری کرتی ہے جو ابھی تک جاری ہی نہیں ہوا تو پھر میڈیا پر بھونچال کیوں آگیا جب کہ ٹویٹس کسی کی جانب سے بھی ہوں وہ جمہوریت کے لیے زہرقاتل ہیں، بدقسمتی ہے کہ ٹویٹس کے ذریعے معاملات حل کر لیے جاتے ہیں، ادروں میں ایک دوسرے کو ٹویٹس کے ذریعے مخاطب نہیں کیا جاتا۔
ان کا کہنا تھا کہ نیوز لیکس کے حوالے سے کسی کو بھی بچانے کی کوشش نہیں کی اور آئندہ بھی کسی کی حمایت نہیں کی جائے گی۔
سابق صدر آصف زرداری کے 3 ساتھیوں کی گمشدگی کے حوالے سے وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے شریک چئیرمین کے دوست سندھ سے غائب ہوئے ہیں اور یہ ذمہ داری صوبے کی حکومت پر عائد ہوتی ہے کہ وہ ان کا پتہ لگائے جب کہ میڈیا کے سامنے آکر خود زرداری نے کہا تھا کہ مجھے علم ہے کہ میرے ساتھیوں کو کس نے اغوا کیا، آصف زرداری اگر خود کوئی کارروائی نہیں کرسکتے تو وہ مجھے بتائیں میں کارروائی کروں گا۔
وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کا مزید کہنا تھا کہ میری پوری زندگی کی سیاست میں یہ وطیرہ نہیں رہا کہ کسی کو شخص کو اغوا کروا کے کسی کے خلاف استعمال کیا جائے۔

Recent News

Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations 1:16
Liberty Chowk Blooms with Flowers Ahead of Eid Celebrations
Mar 19, 2026 05:00 pm
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date 1:01
Eid on Friday Bohra Community Celebrates as Saudi Arabia Announces Eid Date
Mar 19, 2026 04:50 pm
shocking and film-style robbery 1:03
shocking and film-style robbery
Mar 19, 2026 04:00 pm
Nora Fatehi Breaks Silence, Says Vulgar Version Made Without Consent 1:04
Nora Fatehi Breaks Silence, Says Vulgar Version Made Without Consent
Mar 19, 2026 02:00 pm
COAS Emphasizes Unity and National Harmony 1:12
COAS Emphasizes Unity and National Harmony
Mar 19, 2026 01:00 pm
Deadly Storm and Heavy Rain Claim 19 Lives in Karachi
1:05
Deadly Storm and Heavy Rain Claim 19 Lives in Karachi
Mar 19, 2026 12:00 pm
Female Suicide Bomber Arrested 1:26
Female Suicide Bomber Arrested
Mar 18, 2026 05:00 pm
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz 1:02
“Pray for My Marriage” – Hania Aamir’s Viral Video Sparks Social Media Buzz
Mar 18, 2026 04:00 pm
Connect Communications

Company

  • About the TNN
  • Executive Profile
  • Mission Statement
  • Careers

Services

  • Services
  • News feed & Gathering
  • Studio & News Production
  • SNG & DSNG Rental

Contact Us

  • 7th Floor Elahi Centre, Main Regal Chowk, Saddar, Karachi, Pakistan.
  • +92-21-32728591 (NET)
  • info@tnnasia.tv
© Copyright 2026 TNN. All Rights Reserved