Apr 30, 2017 03:00 pm
views : 762
Location : Airport
Karachi- Chairman PTI Imran Khan Media Talk
کراچی، مجھے یو ٹرن کی نہیں لیکن نواز شریف کو جھوٹ بولنے کی عادت ہے،عمران خان
چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ مجھے یو ٹرن کی نہیں
لیکن نواز شریف کو جھوٹ بولنے کی عادت ہے، سجن جندال کا دورہ خفیہ تھالیکن
وہ خفیہ نہیں رہا،سجن جندال بھی وہی بات کرتا ہے جوڈان لیکس میں ہیں،جندال
ہماری فوج پردہشت گردوں کی پشت پناہی کا الزام لگاتا ہے ،ڈان لیکس کی
رپورٹ منظر عام پر لائی جائے،اصل مرغوں کو بچا لیا گیا ہے جبکہ چھوٹے
افسران کو پھنسا دیاگیا ہے۔
کراچی ائر پورٹ پر ذرائع اابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرے ہوئے عمران
خان نے کہا کہ پاناما کیس پر منہ بند رکھنے پر 10 ارب روپے کی پیشکش کرنے
والالاہور میں رہتاہے، جس کے ہماری پارٹی اور مخالفین سے گہرے تعلقات ہیں۔
کپتان نے کہاکہ مجھے عدالت بلاؤ ، آفر کرنے والے کا نام بتا دوں گا، جس نے
مجھے آفر کا بتایا اسے بھی کہا گیا کہ عمران خان کو منا لیا تو 2 ارب آپ کو
بھی دیں گے ان کا کہنا تھا کہ آفر دینے والے کا نام بتا دیا تو اس کے خلاف
انتقامی کارروائی ہوگی۔
عمران خان نے مزید دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ 10 ارب روپے تو بس ابتدائی آفر
تھی، قیمت بڑھ بھی سکتی تھی، نواز شریف نے مظلوم اور معصوم چہرہ بنا کر 4
سال گزار لیے مگر اب نہیں۔
چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان دو روزہ ورے پر کراچی پہنچ گئے
ہیں،عمران خان پی ٹی آئی کی حقوق کراچی ریلی کی قیادت کریں گے۔