Apr 30, 2017 05:47 pm
views : 1220
Location : beach luxury hotel
Karachi- Pakistan Women’s Foundation for Peace Seminar
کراچی،قانون کی بالادستی سے محروم ریاست کو بچانے کے حوالے سے سیمینارکاانعقاد
پاکستان وومن فاؤنڈیشن فار پیس کی جانب سے شہر کے مقامی ہوٹل میں قانون کی
بالادستی سے محروم ریاست کو بچانے کے حوالے سے سینیمارکا انعقاد کیا گیا۔
سیمینار میں،وکلا،صحافی اور کاروباری حضرات سمیت مختلف شعبہء ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
سیمینارمیں معاشرے میں پائی جانیوالی بدعنوانی،امیر اور غریب کے لئے قانون
میں فرق اوردیگر اخلاقی برائیوں پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ انکے سدباب کے
لئے گفتگو بھی زیر بحث لائی گئی۔
اس موقع پر جسٹس(ر) شائق عثمانی نے ملک میں قانون کی بالادستی سے متوعلق درپیش مسائل پر روشنی ڈالی۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے چیئر پرسن
پاکستان وومن فاؤنڈیشن فارپیس نرگس رحمٰن کا کہناتھا کہ ملکی سلامتی بہتری
اور ترقی کے لئے سیمینار منعقد کیا گیاہےاوربات پر غور کیا گیا کہ ریاست کو
کس طرح لا قانونیت سے چھٹکارادلایاجائے۔