راولپنڈی،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا ایل او سی حاجی پیر سیکٹر کا دورہ
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمر
جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول پر حاجی پیر سیکٹر کا دورہ کیا،دورے کے
دوران آرمی چیف کو ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزیوں سے متعلق بریفنگ
دی گئی جبکہ پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔
اس موقع پرآرمی چیف کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کا تشدد ہر
لحاظ سے ریاستی تشدد ہے، بھارتی جارحیت سے آزاد کشمیراور پاکستان میں
عوامی جذبہ بڑھ رہا ہے، پاکستان نہتے کشمیری بچوں اور خواتین پر بھارتی
مظالم پر لاتعلق نہیں رہ سکتا۔
انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو خوف اور جبر کے بغیر رہنے کاپورا حق ہے، ہمیشہ
کشمیریوں کیحق خودارادیت اور سیاسی جدوجہد کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔
آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے فوجی دستوں کی آپریشنل تیاریوں اور جذبے کو بھی سراہا۔
آرمی چیف کی آمد پر کور کمانڈرراولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضااور جی او سی مری نے استقبال کیا۔