کراچی،مراعات کے لئے نہیں شہریوں کے حقوق کے لئے جہاد کر رہے ہیں،مصطفیٰ کمال
چیئرمین پاک سر زمین پارٹی مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ میری کسی سے کوئی
لڑائی نہیں ہے اور میں نے یہ جہاد اپنی مراعات کے لیے نہیں بلکہ شہر کے لئے
شروع کیا ہے شاید یہی وجہ ہے کہ اللہ نے ہمیں کامیابی دی اور ہماری جدوجہد
کے نتیجے میں دیگر جماعتیں بھی آج بات کررہی ہیں۔
چیئرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کے ہوتے
ہوئے شہر کراچی کا یہ حال ہوا ہے اور اگر معاملات حل نہ کئے تو کراچی رہنے
کے قابل نہیں رہے گا۔
سابق سٹی ناظم نے کہا کہ کراچی کے لئے جو بھی آواز اٹھا رہا ہے میں اس کو
سراہتا ہوں اور سراہتا رہوں گا اور اس سلسلے میں جس کسی سے بھی ہاتھ ملانا
ہوگا میں آگے بڑھ کر گلے لگاوں گا۔
چیئرمین پاک سرزمین پارٹی نے کہا کہ ڈان لیکس کا معاملہ نہایت حساس ہے اور
یہ حکومت کی ذمہ داری تھی اور ڈان لیکس سے متعلق رپورٹ جاری ہونی چاہئے تھی
لیکن ابھی تو ڈان لیکس کا معاملہ ٹوئٹس پر دیکھ رہے ہیں۔
وہ جامعہ بنوریہ میں مفتی نعیم سے ملاقات کر رہے تھے اور انہوں نے کہا کہ
جامعہ بنوریہ میں مفتی صاحب کو ملین مارچ کی دعوت دینے آئے ہیں کیوں کہ شہر
کے حقوق کے لیے ہر ایک کو آواز دیں گے۔
اس موقع پر مفتی نعیم کا مصطفیٰ کمال کے ملین مارچ کی حمایت کا اعلان کرتے
ہوئے کہنا تھا کہ مصطفیٰ کمال اور فاروق ستار آپس میں اتفاق پیدا کریں اور
شہر کراچی کے مسائل حل کے کیے مل کر کام کریں تا کہ عرصہ دراز سے حقوق سے
محروم شہر کو حقوق میئسر آسکیں۔