May 01, 2017 01:17 pm
views : 662
Location : CM Secretariat
Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif meets MNA's
لاہور ، وزیر اعلی پنجاب محمدشہباز شریف سے اراکین اسمبلی کی ملاقات
لاہور میں وزیر اعلی پنجاب محمدشہباز شریف سے اراکین اسمبلی نے ملاقات کی۔
اس موقع پر وزیر اعلی پنجاب محمدشہباز شریف نے کہا وزیر اعظم محمد نواز
شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کے دور حکومت میں حقیقی ترقی ہو رہی ہے۔
وزیر اعظم محمد نوازشریف کی قیادت میں اس منزل کی جانب بڑھ رہے ہیں جس کا
خواب قائداور اقبال نے دیکھا تھا۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے وسائل
کے درست اور بہترین استعمال کو یقینی بنایا ہے۔
محمدشہباز شریف نے کہا وسائل کا شفاف اور دیانتدارانہ استعمال یقینی بنا
کرپاکستان مسلم لیگ(ن) نے نئی تاریخ رقم کی ہے۔ملک سے اندھیرے چھٹ جانے کی
گھڑی آگئی ہے۔ توانائی منصوبے مکمل ہونے سے 2018ء کے اوائل میں ہمیشہ کیلئے
لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہو جائے گا۔
وزیر اعلی پنجاب نے کہا پاکستان میں الزام تراشی کی نہیں بلکہ صرف خدمت کی
سیاست ہو گی۔عوام ترقی کا سفر روکنے اور ملک کو مسائل میں دھکیلنے کا جرم
کرنے والوں کو کبھی معاف نہیں کریں گے۔عام انتخابات 2018ء میں بھی یہ عناصر
ناکام رہیں گے۔
وزیر اعلی پنجاب محمدشہباز شریف سے ملاقات کرنے والوں میں اراکین قومی اسمبلی محمد جنید انوارچوہدری اور رضاحیات ہراج شامل تھے۔