May 01, 2017 02:06 pm
views : 918
Location : Mian Gundi Park
Quetta- Mian Gundi Park in Bad Condition
کوئٹہ ،انتظامیہ کی غفلت کے سبب میاں غنڈی پارک خستہ حالی کا شکار
کوئٹہ کا میاں غنڈی پارک جو کسی دور میں سر سبزو شاداب ہوا کرتا تھا آج
نتظامیہ کی غفلت کے سبب تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا ہے،پارک میں موجود
جھولے ٹوٹ پھوٹ کاشکارہیں،جبکہ جانور بھی گنتی کے باقی رہ گئے ہیں اورصفائی کے ناقص انتظامات کے سبب پارک کا قدرتی حسن ماند پڑگیاہے۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ پارک پر توجہ دے تاکہ شہریوں کو بہترتفریحی سہولیات میسر آ سکیں۔
ایک شہری عبدالقدیر کا ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے
کہنا تھا کہ پا رک میں کسی قسم کی کوئی سہولت موجود نہیں ہے اور نہ ہی
جانوروں کی دیکھ بھال کی جا رہی ہے۔
ایک اور شہری کا کہنا تھا کہ آجکل کوئٹہ کا موسم اچھا ہے اسی لئے پارک میں
تفریح کی غرض سے آئے ہیں لیکن مناسب انتظامات نہ ہونے کے سب سارا مزہ خراب
ہو گیا ہے۔