کوئٹہ ،گرمی کے ستائے شہریوں کے لئے خوشخبری،تین ہزار روپےکا ائر کولر
کوئٹہ کے رہائشی نے بنایا ہے سستا ائر کولر جو عام ائر کولر کے مقابلے میں سستا بھی ہے اور پائیدار بھی۔
ائر کولر کو عام بجلی کے علاوہ شمسی توانائی پر بھی چلا سکتے ہیں عام ائر
کولردس سے بارہ ہزارروپے ہوتی ہے جبکہ یہ ائر کولرتین ہزارروپے میں دستیاب
ہے ،پلاسٹک سے بنے ائر کولر میں زنگ کی بھی کوئی فکر نہیں ،جبکہ لوہے کے
بنے مہنگے ائر کولر زنگ لگنے کے سبب چند ماہ میں ہی خراب ہو جاتے ہیں۔
ایک نوجوان عزت اللہ نے ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے
کہا کہ میں چنگ چی چلاتا ہوں دس سے بارہ ہزار روپے والا ائر کولر میری قوت
خرید سے باہر ہے جبکہ یہ ائر کولر تین ہزار روپے میں مل رہا ہے اور شمسی
توانائی سے بھی چلتا ہے۔
ائر کولر بنانے والے شخص حیات اللہ کا کہناہے کہ عام دکانداروں کے مقابلے
میں عوام کو زیادہ ائر کولر فروخت کرتے ہیں تا کہ عوام کو ذیادہ فائدہ پہنچ
سکے۔