May 01, 2017 04:21 pm
views : 815
Location : Nawanshehr Chowk
Multan- Punjab Health Employees Protest
ملتان، یوم مزدور کے موقع پر محکمہ صحت پنجاب کے ملازمین کا احتجاج
محکمہ صحت پنجاب کے ملازمین کی جانب سے ملتان کے نواں شہر چوک پرمطالبات کے حق میں شدید احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر انکے نعرے
درج تھے جبکہ اس موقع پر مظاہرین کی جانب سے شدید نعرے بازی بھی کی گئی۔
مظاہرے میں شریک افراد نے ڈائریکٹر جنرل پنجاب ہیلتھ کا پتلا نذر آتش کیا
جبکہ علامتی جنازہ بھی نکالا گیا،مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ انکے واجبات
ادا کئے جائیں،پے اسکیل کے مطابق سروس اسٹرکچر بنایا جائے اور انہیں مستقل
کیا جائے ۔
مطالبات پورے نہ کئے جانے کی صورت میں مظاہرین نے مال روڈ دھرنادینے کا اعلان کیا ہے۔