کراچی،پیپلز پارٹی کو مزدوروں سے کوئی دور نہیں کر سکتا،بلاول بھٹو
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کا کہناہے کہ مزدوروں کی فلاح ہماری پارٹی کی پہلی ترجیح ہے۔
مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر وزیر اعلیٰ ہاؤس میں تقریب کا انعقاد کیا
گیا جب کہ اس موقع پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے محنت کشوں میں
امدادی چیک تقسیم کیے۔
وزیر اعلیٰ ہاؤس کراچی میں یوم مزدور کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین
پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے وفاقی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا بلاول
بھٹو نے کہاکہ یہ وہ حکمران ہیں جو 2 سو ارب کی اورنج ٹرین بناتے ہیں لیکن
غریبوں کے لیے اسپتال نہیں بناتے،وفاقی حکومت مزدوروں کے مسائل حل کرنے میں
سنجیدہ نہیں ہے ، صوبائی حکومت مسائل حل کرناچاہتی ہے لیکن وفاقی حکومت
ٹال مٹول کررہی ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سوشل سیکیورٹی میں اپنا روزگار خود چلانے
والوں کو بھی شامل کیا جائے، وزیر اعلیٰ سندھ لیبر ڈیپارٹمنٹ کو مزید فعال
کریں، لیبر کورٹ جس لیے بنائی گئی تھیں اس کا مقصد پورا نہیں ہورہا ہے۔
اس سے قبل تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ
کاکہناتھاکہ مزدوروں کے لیے پیپلزپارٹی کی تیسری نسل جدوجہد کررہی ہے،پی پی
حکومت نے مزدوروں کے لیے جوکچھ کیا کوئی اور سوچ نہیں سکتا۔