May 01, 2017 05:54 pm
views : 820
Location : Domestic Place
Rawalpindi- Speaker National Assembly Ayaz Sadiq Media Talk
راولپنڈی،دورہ افغانستا ن کامیاب رہا،افغان قیادت بھی پاکستان سے اچھے تعلقات کی خواہشمند ہے،ایاز صادق
اسپیکر قومی اسمبلی ایازصادق نے کہا ہے کہ قومی وفد نے افغانستان کے اہم
رہنماؤں سے ملاقات کی، ہمارا گرمجوشی سے استقبال کیا گیا، افغان رہنماؤں سے
ملاقات میں دوستی بڑھانے کے جذبات نظر آئے۔
اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے دورہ افغانستان کے بعد راولپنڈی میں میڈیا
سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغان عوام بھی چاہتے ہیں کہ پاکستان اور
افغانستان کے عوام مل جل کررہیں، افغان قیادت سے ملاقات میں دونوں جانب سے
اپنے اپنے تحفظات پیش کیے گئے، حامد کرزئی اور عبداللہ عبداللہ جلد پاکستان
کا دورہ کرینگے، پاک افغان مذاکرات وہیں سے شروع ہوں گے جہاں سے ٹوٹے تھے۔
ایاز صادق نے کہا کہ دونوں ملکوں کاامن،استحکام اورخوشحالی باہم منسلک
ہے،انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ایک دوسرے کے معاملات کو بہترانداز
میں سمجھنے کیلئے مستقبل میں دونوں ملکوں کے درمیان اعلیٰ سطح کے تبادلے
جاری رہیں گے ہم تلخیوں کے لیے نہیں بلکہ ایک نئے دور کے آغاز کے لیے گئے
تھے، ہمارے درمیان کسی قسم کی فہرستوں کا تبادلہ نہیں ہوا، کل یا پرسوں ڈی
جی آئی ایس آئی افغانستان جائیں گے۔