لاہور، حکمرانوں کے تمام معاملات مشکوک ہیں، قمرزمان کائرہ
چارمئی کوپیپلزپارٹی ہرصورت مینارپاکستان پراحتجاجی اجلاس کرے گی ، قمرزمان
کائرہ کاکہنا تھا کہ میاں شہبازشریف کہتے ہیں پنجاب اُن کاہے توپھرہمیں
کھل کرکام کرنے دیں،سچ کاپتہ چل جائے گا۔
پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدرقمرزمان کائرہ نے چارمئی کوہونے والے
ورکراحتجاجی اجلاس کی تیاری کے سلسلے میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہو ئے کہاکہ
انتظامیہ کوشش کررہی ہے کہ مینارپاکستان پران کااجلاس نہ ہو، شہبازشریف
مینارپاکستان پرکیمپ لگاسکتے ہیں توپھروہ کیوں نہیں۔
قمرزمان کائرہ نے واضح کہا کہ وہ چارمئی کومینارپاکستان پرکوئی جلسہ نہیں کررہے بلکہ جلسہ توبلاول بھٹوزرداری ہی کریں گے۔
قمرزمان کائرہ نے حکومت کوکڑی تنقیدکانشانہ بنایا اورکہا حکمرانوں کے تمام
معاملات مشکوک ہیں،کرپشن پلازوں میں پوشیدہ ہے، انہوں نےکہاکہ وہ میٹروبس
کی تحقیقات کامطالبہ کرتے ہیں توریکارڈکوآگ لگ جاتی ہے،اُنہیں ڈرہے کہ کہیں
ڈان لیکس کاریکارڈبھی جل نہ جائے۔
قمرزمان کائرہ نے مزید کہاکہ ہم مشکل سےاداروں کو آئین کےتحت لےکرآئے۔ڈان لیکس اور میموسیکنڈل میں بہت سی باتیں مشترکہ ہیں۔