May 02, 2017 12:48 pm
views : 582
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index declines by 323 Points
کراچی،پا کستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان جاری، انڈیکس میں323پوائنٹس کی کمی
پا کستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےدوسرے روزمنگل کو مارکیٹ
میں مندی کا رجحان دیکھاجارہا ہے۔پا کستان اسٹاک ایکسچینج ہنڈریڈ
انڈیکس323پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 48977پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا
ہے۔مارکیٹ کا آغاز منفی زون میں ہوا۔
آج صبح سے اب تک مجموعی طور پر312کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن
میں سے86کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،215کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
کمی جبکہ11کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتارچڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔