May 02, 2017 07:50 pm
views : 703
Location : Virtual University
Lahore - President Mamnoon Hussain Addresses
لاہور،صدرمملکت ممنون حسین کا ورچوئل یونیورسٹی کے آٹھویں کانووکیشن کی تقریب سے خطاب
صدر مملکت ممنون حسین کا کہنا ہے کہ ملک میں آئی ٹی کی تعلیم کے حوالے سے
چیلجنز کا سامنا ہے جس کے حصول کے لئے طالب علموں کو بیرون ملک جانا پڑتا
ہے جبکہ ورچوئل یونیورسٹی انفارمیشن ٹیکنا لوجی کی تعلیمات کے لئے جو خدمات
سرانجام دے رہی ہے وہ قابل تحسین ہے ۔
صدر مملکت ممنون حسین نے ورچوئل یونیورسٹی کے آٹھویں کانووکیشن کی تقریب سے
خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس بات پر فخر محسوس کرتے ہیں کہ یہ ادارہ اقوام
متحدہ سمیت دیگر عالمی اداروں کے تعاون سے خدمات سرانجام دے رہا ہے ،ہم
چاہتے ہیں کہ اس سلسلے کو مزید آگے بڑھایا جائے اور دنیا کی دیگر بڑی
یونیورسٹیوں کے ساتھ معاہدے کئے جائیں اور انکے تجربات سے استفادہ حاصل کیا
جائے تاکہ ہماری نوجوان نسل موجودہ دور کے علوم میں مہارت حاصل کر سکیں۔
صدر مملکت نے کہا کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی ایجاد نے دنیا کو یکسر تبدیل
کردیا ہے وہ وقت دور نہیں ہے جب سی پیک عالمی تجارت کا مرکز ہوگا اور اس
دور میں ہمیں اتنے آئی ٹی ماہرین کی ضرورت ہوگی جس کا ابھی اندازہ لگانا
ممکن نہیں لہٰذامستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے ورچوئل یونیورسٹی
اور طالب علم خود کو تیار کریں اور مجھے امید ہے کہ ورچوئل یونیوسٹی اور
طالب علم اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے ۔
صدر مملکت نے مزید کہا کہ چند نا عاقبت اندیش لوگوں کی وجہ سے ترقی کا
تسلسل برقرار نہ رہ سکا اورپاکستان سیاسی سماجی اور عمعاشرتی مسائل کا شکار
ہو گیاجسکی بڑی وجہ تعلیم کی کمی ہے،ماضی کے تلخ تجربات سے سبق لے کر
مستقبل کو محفوظ بنانا ہے تاکہ معمولی مفاد کی خاطر نسلوں کا مستقبل تاریک
کرنے والوں کی ہر سازش کو ناکام بنایا جائے ۔