May 02, 2017 07:57 pm
views : 613
Location : Markaz e Islami
Peshawar- JIP Leader Liaquat Baloch Press Conference
پشاور،نواز شریف وزارت عظمیٰ کے منصب پر فائز رہنے کے اہل نہیں ہیں انہیں چاہیے کہ اخلاقی طور پر مستعفی ہوجائیں،لیاقت بلوچ
رہنما جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ حکومت فاٹا کے عوام کے ساتھ
مسلسل دھوکا کر رہی ہے ،تمام جماعتوں کے فاٹا اصلاحات پر متفق ہونے کے
باوجودفاٹا کے عوام کو سیاسی انتخابی جمہوری ،آئینی اور عدالتی حقوق سے
محروم رکھے جانا غیر انسانی عمل ہے۔
مرکزاسلامی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ
فاٹا کے عوام کے ساتھ مسلسل ذیادتیاں ہو رہی ہیں، وفاقی حکومت یا وزارت
داخلہ کو یہ حق حاصل نہیں ہے کہ جائز بنیادوں پر جاری کئے گئے شناختی کارڈ
کو منسوخ کرکے شہریوں کو انکی شناخت سے محروم کرے۔
لیاقت بولچ نے مزید کہا کہ وزیر اعظم کی حیثیت اور ساخت عملی طور پر ختم ہو
چکی ہے اور وہ وزارت عظمیٰ کے منصب پر فائز رہنے کے اہل نہیں ہیں انہیں
چاہیے کہ اخلاقی طور پر مستعفی ہوجائیں۔