May 02, 2017 08:03 pm
views : 750
Location : Sindh Assembly
Karachi- Khawaja Izhar ul Hassan Media Talk
کراچی،جب ایم کیو ایم دھرنا دے گی ،ٹکا کے دے گی مزہ نہ آئے تو پیسے واپس،خواجہ اظہار الحسن
رہنما ایم کیو ایم پاکستان اورسندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار
الحسن نے کہا ہےکہ عمران خان کے میئر کراچی کے بیان کا خیر مقدم کرتے ہیں
اور جمہوریت کا حسن یہی ہے کہ ایک دوسرے کے مینڈیٹ کا احترام کیا جائے تاہم
چیئر مین پی ٹی آئی کو اپنے پارلیمانی لیڈرز کو پارٹی موقف سے آگاہ کرنا
ہوگادوہزار تیرہ میں پی ٹی آئی کے ممبر سندھ اسمبلی نے اس کالے قانون کی
حمایت کی تھی۔
ہم نے اسمبلی میں احتجاج کئے اورسڑکوں پر عظیم الشان دھرنے دیے اور تاریخی
ریلیاں نکالیں لیکن عوام جانتے ہیں ریلیوں اور دھرنوں سے حکمرانوں کے سر پر
جوں نہیں رینگنے والی عوامکی خواہش ہے کہ عدالتوں میں جائیں اب حتمی طور
پر سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا ہے اور اب عدالتوں کے ذریعے اپنے حقوق چھین
لیں گے، ہم صرف کراچی کے ہی نہیں بلکہ کوئٹہ،پشاور اور لاہور کے میئر سمیت
پاکستان کے تمام میئرز کے اختیارات لیں گے ۔
ایم کیوایم رہنما نے مزید کہا کہ کراچی میں نمائشی دھرنوں کا فیشن چل پڑا
ہے جنہیں عوام نے مسترد کر دیا ہے،ہمارا آخری آپشن دھرنا ہوگاجو پہیہ جام
نہیں بلکہ حکومت جام دھرنا ہوگا۔
خواجہ اظہارالحسن نے مزید کہنا کہ سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلے دیے ہیں تاہم
سپریم کورٹ میں بھی تا خیری حربے استعمال کئے جانے کا خدشہ ہے اور اگر
ایسا ہوا تو ایم کیو ایم دھرنا دے گی ،ٹکا کے دے گی مزہ نہ آئے تو پیسے
واپس۔