May 02, 2017 08:23 pm
views : 705
Location : Ministry of Foreign Affairs Office
Islamabad- APHC Protest Against India
اسلا م آباد، آل پارٹی حریت کانفرنس کی جانب سے دفتر خارجہ کے باہرخاموش احتجاجی مظاہرہ
کل جماعتی حریت کانفرنس کی جانب سے بھارتی ہائی کمیشن کے باہرمنہ پر پٹیاں
باندھ کرخاموش احتجاجی مظاہرہ کیا گیا،مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا
رکھے تھے جبکہ منہ پر پٹیاں باندھی ہوئی تھیں۔
مظاہرین کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے اقوم متحدہ اپنی ذمہ داری کا احساس کرتے ہوئے کشمیر میں جاری ظلم و ستم پر ایکشن لے۔
اس موقع پر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے آل پارٹیز
حریت کانفرنس کے کنوینر غلام محمد صفی کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج کشمیری
عوام کو مسلسل ظلم و بربریت کا نشانہ بنا رہی ہے جبکہ اس سلسلے میں عالمی
طاقتوں کی خاموشی افسوس ناک ہے،ترک صدر کے کشمیر کے حوالے سے بیان کا خیر
مقدم کرتے ہیں جبکہ دنیا کے دیگر ممالک کے رہنما بالخصوص وزیر اعظم پاکستان
ہندوستان سے متعلق اپنے موقف کا کھل کراظہار کرے، اقوام متحدہ اپنی ذمہ
داری کا احساس کرتے ہوئے کشمیر میں جاری ظلم و ستم کا نوٹس لے ۔
غلام محمد صفی نے کہا کہ سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ کے کشمیر سے
متعلق مضبوط موقف کو سراہتے ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ بھارت جان لے کہ
پاکستان کی فوج اور قوم کشمیریوں کے ساتھ ہے جبکہ حکومت پاکستان اور
اپوزیشن بھی آرمی چیف کی طرح کشمیریوں کے حقوق کے لئے اپنی آواز بلند کرے۔
کنوینر آل پارٹیز حریت کانفرنس کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں بھارتی ہائی کمیشن
کے سامنے احتجاج کی اجازت دی جائے ،تاکہ کوئی یہ نہ سمجھے کہ ہم دفتر
خارجہ کے باہرپاکستان کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔