May 03, 2017 12:57 pm
views : 679
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index rises by 140 Points
کراچی ،پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رحجان ، 140پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےتیسر ے روزبد ھ کو مارکیٹ میں
تیزی کا رحجان دیکھا جارہاہے، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 140پوائنٹس کے
اضافے کے ساتھ48829پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہاہے۔ آج صبح سے ہی مارکیٹ
میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر282کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس میں
سے159کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،112کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جب
کہ11کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کہنا ہے مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔