لاہور ، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے ایم این اے غلام بی بی بھروانہ کی ملاقات
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے ایم این اے غلام بی بی
بھروانہ نے ملاقات کی ۔ ایم این اے غلام بی بی بھروانہ نے وزیراعلیٰ پنجاب
محمد شہباز شریف سے ملاقات وزیر اعلیٰ ہاؤس میں کی ۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا وزیراعظم محمد نواز
شریف کی قیادت میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ہمیشہ قومی مفادات کو مقدم
رکھا ہے۔رکاوٹوں کے باوجودملک کی تعمیر و ترقی کے منصوبوں کو معیار
اوررفتار کے ساتھ آگے بڑھایا ہے۔ملک میں سیاسی استحکام ترقی و خوشحالی
کیلئے ضروری ہے۔
محمد شہباز شریف نے کہابعض سیاستدان ذاتی ایجنڈے کی خاطر ملک میں عدم
واستحکام پیدا کرنا چا ہتے ہیں۔ذاتی مفادات کیلئے انتشار کی سیاست کرنے والے
ملک و قوم سے دشمنی کررہے ہیں۔ ملک کسی بھی صورت محاذآرائی کا متحمل نہیں
ہوسکتا۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے ایم این اے غلام بی بی بھروانہ سے
گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ پاکستان کے باشعور عوام اب ترقی و خوشحالی کے
سفر میں کسی کو رخنہ نہیں ڈالنے دیں گے۔