May 03, 2017 02:06 pm
views : 640
Location : Supreme Court Of Pakistan
Islamabad- PML(N) Leaders Media Talk
اسلا م آباد ، عمران خان چار آف شور کمپنیوں کے مالک ہیں ،حنیف عباسی
مسلم لیگ( ن) کے رہنماحنیف عباسی نےکہاکہ عمران خان چار آف شور کمپنیوں کے
مالک ہیں، جبکہ دانیال عزیز کا کہناہے کہ وزیر اعظم نے خود کو عدالت میں
پیش کر دیا، عمران خان اپنی باری پر تلاشی نہیں دیتے۔
مسلم لیگ (ن )کے رہنما حنیف عباسی نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے
گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ کوئی کام ایسا نہیں جو عمران اور جہانگیر نے کرائم
کی صورت میں نہ کیا ہو، عمران خان کی زبان سے اخلاقیات کا درس اچھا نہیں
لگتا۔
ان کا کہنا تھا کہ اب ہم عمران خان کو بھاگنے نہیں دیں گے، عدالت میں سنی سنائی پر بات نہیں ہو گی، ہمارے پاس ثبوت ہیں۔
دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے خود کو عدالت میں پیش کر دیا،
عمران خان اپنی باری پر تلاشی نہیں دیتے، یہ کیوں چھپ رہے ہیں؟کہاں گئی وہ
دلیری؟کہاں گئی وہ شفافیت۔
انہوں نے کہا کہ ہم انہیں پکڑ پکڑ کر عدالت لائیں گے، یہ سند ھ یافتہ چور ہیں اور آج یہ احتساب کا درس دے رہے ہیں۔