May 03, 2017 03:14 pm
views : 675
Location : Finance Ministry Office
Islamabad- Federal Finance Minister Ishaq Dar chairs Meeting
اسلام آباد ، وزیرخزانہ اسحاق ڈارکی زیرصدارت غیرملکی امداد کےتحت چلنےوالےمنصوبوں کی پیش رفت پر غور کیلئے اجلاس
وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے وزارت خزانہ کو غیر ملکی امداد سے چلنے والے تمام
ترقیاتی منصوبوں کے راہ میں حائل تمام مشکلات کو فوری طور پر حل کرنے کی
ہدایات جاری کر دیں۔
وزیرخزانہ اسحاق ڈارکی زیرصدارت غیرملکی امداد کےتحت چلنےوالےمنصوبوں کی
پیش رفت پر غور کیلئے اجلاس ہوا، سیکریٹری اقتصادی امورڈویژن نےعالمی بینک،
ایشیائی ترقیاتی بینک، ایشین انفراسٹکچر انوسمنٹ بینک اوردوست ممالک کی
امداد سےچلنےوالےمنصوبوں پربریفنگ دی۔
وزیرخزانہ نے ہدایت کی کہ منصوبوں کی راہ میں حائل تمام امورکوجلد حل کیا
جائے۔ انھوں نےفنڈز کےاستعمال میں شفافیت پرزوردیا اورکہا کہ انکی بروقت
تکمیل سےملک میں اقتصادی ترقی کوتیزکرنےمیں مدد ملےگی۔
اجلاس میں ایشیائی ترقیاتی بینک کےقیام کی 50 سالہ تقریبات میں پاکستانی
وفد کی شرکت کےحوالےسےبھی بریفنگ دی گئی۔ بینک کےقیام کی 50 سالہ تقریبات 4
سے 7 مئی تک جاپان کےشہریوکوہوما میں ہوں گی۔