May 03, 2017 03:15 pm
views : 714
Location : Prime Minister House
Islamabad- PM Nawaz Sharif meets Speaker National Assembly Ayaz Sadiq
اسلام آباد ، وزیراعظم محمد نوازشریف سے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی ملاقات
قومی اسمبلی کے اسپیکرسردارایازصادق نےاسلام آباد میں وزیراعظم محمد نوازشریف سے ملاقات کی ۔
ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے وزیراعظم
محمد نوازشریف سے ملاقات وزیر اعظم ہا ؤس میں کی ۔ملاقات میں سپیکر قومی
اسمبلی کی قیادت میں پاکستان کے پارلیمانی وفد کے دورہ افغانستان کے حوالے
سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔
وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان پارلیمانی وفود کے تبادلے دوطرفہ
تعلقات کو مزید مستحکم بنائیں گے اورعلاقائی امن واستحکام کے مشترکہ ہدف
کے حصول میں معاون ثابت ہونگے ۔