May 03, 2017 03:22 pm
views : 731
Location : Planning and Development Office
Islamabad- Federal Minister Ahsan Iqbal chairs CDWP meeting
اسلام آباد، وفاقی وزیر و ڈ چیئر مین پلاننگ کمیشن احسن اقبال کی صدارت میں سینٹرل ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس
اسلام آباد میں وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی و چیئر مین پلاننگ کمیشن
احسن اقبال کی صدارت میں سینٹرل ڈیویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں وفاقی وزارتوں اور صوبائی محکموں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔
اجلاس میں 123 بلین روپے کے 14ترقیاتی منصوبوں کی منظوری زیر غورآئی ۔سی ڈی
ڈبلیو پی کے ایجنڈے میں سی پیک کا کراچی سرکلر ریلوے بحالی کا منصوبہ شامل
ہے۔منصوبے کا ابتدائی تخمینہ 27.6ارب روپے لگایا گیا ہے۔کراچی سرکلر ریلوے
کا منصوبہ چھٹی جے سی سی کے موقع پر سی پیک میں شامل کیا گیا تھا ۔
سی ڈی ڈبلیو پی میں خیبر پختونخوا حکومت کامیگا پراجیکٹ پشاور ریپیڈ بس
ٹرانزٹ کوریڈور بھی منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا ۔پشاور ریپڈ بس منصوبے کا
ابتدائی تخمینہ 56.8ارب روپے لگایا گیا ہے۔