May 03, 2017 05:08 pm
views : 706
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index declines by 84 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں84پوائنٹس کی کمی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےتیسر ے روزبد ھ کو مارکیٹ
میں مندی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس84پوائنٹس کی کمی کے
بعد48605پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر370کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے132کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،
220کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ18کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی
ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔