May 03, 2017 05:46 pm
views : 621
Location : CM Secretariat
Lahore- CM Punab Shahbaz Sharif chairs Meeting
لاہور، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس
ہوا۔اجلاس میں صوبے میں فنی اور ووکیشنل تعلیم کو فروغ دینے کیلئے اقدامات
کا جائزہ لیاگیا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا فنی اورووکیشنل تعلیم کے
ذ ریعے نوجوانوں کو بااختیار بنانا وقت کا تقاضا ہے۔موجودہ دورمیں فنی اور
ووکیشنل تعلیم کی اہمیت مزید بڑھ گئی ہے۔فنی اور ووکیشنل تعلیم کے فروغ
کیلئے جہاں سے بھی تعاون ملے گاحاصل کریں گے۔
محمد شہبازشریف نے کہا نوجوانوں کوفنی اور ووکیشنل تعلیم کے ذریعے
مزیدبااختیار بنانا ہے۔سکل ڈویلپمنٹ کے فروغ کے لئے 2یونیورسٹیاں قائم کریں
گے۔ایک یونیورسٹی فیصل آباد میں جبکہ دوسری لاہور میں بنائی جائیگی۔سکل
ڈویلپمنٹ کے فروغ کے حوالے سے بہت وقت ضائع ہوا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا اب ہم نے محنت ،عزم اور جذبے کے ساتھ آگے بڑھنا
ہے۔سی پیک نے بھی پاکستان میں فنی اور ووکیشنل تعلیم کے حوالے سے نئے
دروازے کھولے ہیں۔ہم نے ان مواقعوں سے فائدہ اٹھانا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہاچین کے صوبے تیانجن کیساتھ فنی اور
ووکیشنل تعلیم کو فروغ دینے کے حوالے سے تعاون کو فروغ دیں گے۔
صوبائی وزراء رانا مشہود احمد ،ملک ندیم کامران ،شیخ علاؤالدین ،چیئر مین ٹیوٹااورمتعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔
چیئر مین منصوبہ بندی و ترقیات ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔