May 03, 2017 05:55 pm
views : 639
Location : Shaheed Benazir Bhutto Women University
Peshawar- Chairman Senate Raza Rabbani Addresses
پشاور،چیئر مین سینٹ رضا ربانی کا شہید بے نظیر وومن یونیورسٹی پشاور میں تقریب سے خطاب
چیئر مین سینیٹ نے کہا کہ خیبر پختونخوا کو ترقی،معاشی اور سیاسی لحاظ سے
مرکز نے ہمیشہ نظر انداز کیا، قائد اعظم کی وفات کے بعد پاکستان کا تصور
تبدیل ہو گیا،مختلف لوگوں کے بدلتے نظریات نے ملک کو لا قانونیت کی طرف
دھکیلا،وفاق نے ایجوکیشن اور ہیلتھ پر غاضبانہ قبضہ کیا تھا،اٹھارہویں
ترمیم کے بعد بھی صوبوں پر اسلام آباد حاوی ہے۔
font size="3" face="jameel-noori-nastaleeq">
رضا ربانی نے مزید کہا کہ یوم مزدور پر سر شرم سے جھک گیااس دن کو ایسے
منایا گیا جیسے آیا اور چلا گیا،جان ایلیاء اور فیض احمد فیض کی جگہ دہشت
اور تشدد نے لی ہے،تشدد کے ذریعے اپنی سوچ لاگو کرنا جمہوری عمل نہیں ہے،
سی سی آئی کا اجلاس نہیں ہوتا،مسائل کے سے حل ہونگے،چوتھا بجٹ این ایف سی
کے بغیر پاس ہوا۔
شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئر مین سینیٹ
رضا ربانی نے کہا کہ اس ریاست پر حیرت ہے جو آزادی سے اب تک اکیڈیمک فریڈم
پر یقین نہیں رکھتی،اکیڈیمک آزادی پر یقین رکھنے والوں کا حشر مشال جیسا
ہوتا ہے،کسی ڈکٹیٹر کی پالیسیوں کے بدولت مشال قتل جیسے واقعات رونما ہوتے
ہیں۔