لاہور،امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کاپریس کانفرنس سے خطاب
امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق کا کہنا ہے کہ پوری قوم کرپشن
کے خلاف متحد ہوکر کھڑی ہے ،اب کرپشن اور پاکستان ساتھ نہیں چل سکتے ۔
لاہور میں جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے
سراج الحق نے کہا کہ کرپشن کی وجہ سے دارے تباہ ہو گئے ،قوم قرضوں کے نیچے
دب گئی ہے اب کرپشن کو ختم کر کے ہی دم لیں گے۔
سراج الحق نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ قوم کے سامنے ہیں جبکہ
پانامہ کے علاوہ کرپشن کے ہزاروں اسکینڈل کسی کو پتہ ہی نہیں ہیں ،آف شور
کمپنیوں کے مالک بھی کرپشن کے خلاف بولنے لگے ہیں،پانامہ لیکس میں کئی
لوگوں کے بھی نام ہیں جو سات پردوں میں چھپے ہوئے ہیں ۔