May 03, 2017 08:09 pm
views : 763
Location : Supreme Court Of Pakistan
Islamabad- PTI Leaders Naeem Ul Haq & Fawad Chaudhry Media Talk
اسلام آباد،ڈان لیکس کے حوالے سے وزیر اعظم سیکیورٹی رسک بن چکے ہیں،نعیم الحق
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم ڈان لیکس کے حوالے
سے سیکیورٹی رسک بن چکے ہیں،استعفے کے مطالبے سے کسی صورت دستبردار نہیں
ہوں گے۔سپریم کورٹ کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے
ہوئے رہنما پاکستان تحریک انصاف نعیم الحق نے کہا کہ وزیر اعظم نے نہ صرف
اپنے ساتھیوں کو بچانے کی اورسچ کو چھپانے کی کوشش کی ہے بلکہ انہوں آئین
کی وزیر اعظم کے حلف خلاف ورزی بھی کی ہے ،نواز شریف وزیر اعظم کے عہدے کا
اخلاقی جواز کھو بیٹھے ہیں انہیں استعفیٰ دے دینا چاہیے ،پاکستان تحریک
انصاف استعفے کے مطالبے سے دستبردارنہیں ہوگی جبکہ وزیر اعظم ڈان لیکس کے
حوالے سے سیکیورٹی رسک بھی بن چکے ہیں۔
اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ تفتیش مکمل ہونے پر
نواز شریف وزیر اعظم کا منصب چھوڑ دیں،چاہتے ہیں سپریم کورٹ کے فیصلے پر
من و عن عمل کیا جائے۔
فواد چوہدری نے کہا نیا وزیر اعظم لائیں یا نئے انتخابات کی طرف جائیں، وہ
لوگ وزیر اعظم سے کس طرح تفتیش کریں گے جن کی ترقی،تنززلی اور تبادلوں کا
اختیار حکومت کے ہاتھ میں ہے ۔