اسلام آباد ، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایرانی وزیرخارجہ جواد ظریف کی ملاقات
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے ملاقات کی۔
ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نےآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سےملاقات
راولپنڈ ی جی ایچ کیو میں کی ۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور خطے
کی سکیورٹی صورتحال پر غور کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاک ایران سرحد پر
دہشتگردوں کو روکنے کے لئے انتظامات مؤثر بنانے پر اتفاق کیا۔
دونوں ممالک میں تعاون بڑھانے کیلئے کئی شعبہ جات کی نشاندہی بھی کی گئی۔