May 04, 2017 12:51 pm
views : 677
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index rises by 609 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رحجان ،609پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےچو تھے روزجمعرات کو مارکیٹ
میں تیزی کا رحجان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 609پوائنٹس
کے اضافے کے ساتھ49214پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج صبح سے ہی
مارکیٹ میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر 329کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے 239کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،78کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
کمی جبکہ 12کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردبدل واقع نہیں ہوئی۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔