May 04, 2017 01:05 pm
views : 633
Location : CM Secretariat
Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif meets District Bar Members
لاہور ، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے فیصل آباد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف سے فیصل آباد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی
ایشن کے صدر رانا علی عبا س خان کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔
گورنر پنجاب رفیق رجوانہ ،صوبائی وزراء ،رانا ثنا اللہ ، میاں مجتبی شجاع
الرحمن، معاون خصوصی ملک محمد احمد خان ، ایم پی اے شیخ اعجاز احمد، متعلقہ
حکام، سیکرٹری فیصل آباد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن میاں مہران طاہر،
ممبرپنجاب بار کونسل ملک جاوید اعوان ، نائب صدر فیصل آباد باررانا محمد
ذوالفقار ، جوائنٹ سیکرٹری چودھری ابوبکر عبداللہ اور فیصل آباد بار کے
ایگزیکٹو ممبران بھی اس موقع پر موجو دتھے۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا قانون او رانصاف کی
عملداری یقینی بنانے کے لئے وکلاء برادری کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا
ہے۔عام آدمی کو انصاف کی فراہمی کے لئے وکلاء برادری کا اہم کردارہے۔وکلاء
برادری نے جمہوریت کی بحالی اور آزاد عدلیہ کے لئے بے پناہ قربانیاں دی
ہیں۔انصاف کے حصول کو ممکن بنانے کے لئے وکلاء برادری کو اپنا بھر پو
رکردار مزید موثر اندازمیں ادا کرنا ہے۔
محمد شہبازشریف نے کہامعاشی و سماجی انصاف کسی بھی معاشرے کی ترقی کے لئے
ضروری ہے۔جمہوریت کے لئے وکلاء برادری کا کردار نا قابل فراموش ہے۔فیصل
آباد کی ترقی وخوشحالی کے لئے اربوں روپے کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔فیصل
آباد کے شہریو ں کوبنیادی سہولتیں ترجیحی بنیادوں پر فراہم کی جا رہی ہیں۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے مزید کہاوکلاء برادری کے مسائل ترجیحی
بنیادوں پر حل کریں گے۔پارکنگ کے مسئلے کے حل کیلئے پارکنگ پلازہ کی تعمیر
کے منصوبے کیلئے آئندہ بجٹ میں فنڈز رکھے جائیں گے۔
صدر فیصل آباد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن رانا علی عباس خان نے کہا جمہوریت او
رعام آدمی کو انصاف کی فراہمی کیلئے ہم آپ کے ساتھ ساتھ ہیں۔