May 04, 2017 01:20 pm
views : 717
Location : Information Ministry Office
Islamabad- State Minister for Information Maryam Auranzeb meets France Ambassador
اسلام آباد،وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب سے فرانسیسی سفیر مارٹن ڈورانس کی ملاقات
اسلام آباد میں وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشر یات مریم اورنگزیب سے فرانسیسی سفیر مارٹن ڈورانس نے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشر یات مریم اورنگزیب نے گفتگو
کر تے ہو ئے کہا پاکستان فرانس سے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے،پاکستان
فرانس سے آرٹ،کلچر،اطلاعات اور ورثے کے تحفظ کیلئے مزید تعاون چاہتا ہے۔
مریم اورنگزیب نے مزید کہا صحت منداور پر امن معاشرے اور تعمیری ذہن کے
فروغ کیلئے کلچرایک بہتر طاقت ہے،عالمی سطح پر ثقافتی ورثے کے فروغ کیلئے
کوششیں کی جارہی ہیں۔
وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشر یات نے کہا وزارت اطلاعات ثقافت کے فروغ
کیلئے فنکاروں کے قومی کنونشن کے انعقاد پر غور کر رہی ہے،وزیراعظم نواز
شریف کی حکومت ملک میں ثقافت کے فروغ کیلئے پرعزم ہے۔