May 04, 2017 02:45 pm
views : 718
Location : CM Secretariat
Karachi- CM Sindh Syed Murad Ali Shah chairs meeting Regarding Karachi Mega Projects
کراچی ،،وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت کراچی میگا پروجیکٹس کے حوالے سے اجلاس
وزیر اعلی سندھ کی زیر صدارت کراچی کے میگا پروجیکٹس کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں وزیر بلدیات سندھ جام خان شورو،چیف سیکرٹری سندھ رضوان میمن ،
چیئر مین ترقی و منصوبہ بندی سندھ محمد وسیم،پرنسپل سیکرٹری سہیل
راجپوت،کمشنر کراچی،سیکرٹری مالیات حسن نقوی ،پروجیکٹ ڈائریکٹرکراچی پیکج
نیاز سومرو اور ڈی آئی جی ٹریفک نے شرکت کی ۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کانے کہاکہ طارق
روڈ پر روزانہ صبح سویرے صفائی کی جاتی جبکہ گیارہ بجے جب مارکیٹ کھلتی ہے
تو دکاندارسارا کچرا سڑک اور فٹ پاتھ پر پھینک دیتے ہیںیہ کسی صورت برداشت
نہیں کیا جائے گا ،وزیر اعلیٰ سندھ نے ڈی ایم سی ایسٹ کو ہدایات جاری کیں
کہ دکانداروں کو اس سلسلے میں ہدایات جاری کریں،طارق روڈ پر ٹریفک کے بہتر
انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔
اس موقع پر وزیر بلدیات سندھ جام خان شورونے وزیر اعلیٰ کو بریفنگ دی کہ
حسن اسکوائر تا نیپا چورنگی جانیوالی سڑک رواں ماہ مکمل کرلی جائے گی جس پر
وزیراعلیٰ نے کہا کہ وہ بیس مئی کو اسکا افتتاح کرنا چاہتے ہیں،وزیر اعلیٰ
نے جام خان شورو کو ہدایت کہ پندرہ جون کو ناتھا خان انڈر پاس کا افتتاح
کریں گے اسکا ایک حصہ مکمل کر لیا جائے ۔
پروجیکٹ ڈائریکٹر کراچی پیکج نیاز سومرونے وزیر اعلیٰ کو بریفنگ دی کہ ڈرگ
روڈ سے شاہراہ قائدین جانے والی سڑک کو چوڑا کرکے کار پیٹنگ کاکام بھی مکمل
کر لیا گیا ہے ،جبکہ جام خان شورو نے وزیر اعلیٰ کو بتایا کہ ناتھا خان پل
کی کارپیٹنگ کا کام بھی مکمل کر لیا گیا ہے ۔