پشاور،ڈان لیکس کامعاملہ فوج اورحکومت کو مل بیٹھ کرحل کرنا چاہیے،معاملہ میڈیا پر نہیں آنا چاہیے غلام احمد بلور
عوامی نیشنل پارٹی کے سینیئر رہنما غلام احمد بلور نے کہا ہے کہ وزارت
داخلہ نے آدھے شناختی کارڈزکھولے آدھے تاحال بندہیں،نوٹیفیکیشن کے بعد بھی
مہینہ گزرگیاہےلوگ دربدر پھر رہےہیں،پختونو ں نے کیا گناہ کیا ہے کہ کارڈز
بلاک کئے گئے،جب تک کارڈز کی بندش کا معاملہ ختم نہیں کیا جاتا احتجاج کرتے
ہیں گے۔
بلور ہاؤس میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے غلام احمد بلور نے کہا کہ
اللہ ان کو دربدر کرے جنہوں نے میرے بچوں اور بھائیوں کو دربدر کیاپورے ملک
میں پختونوں کے بچے سب سے زیادہ یتیم ہوئے اور بیویاں بیوہ ہوئیں۔
اے این پی کے رہنما نے مزیدکہاکہ ہم پختون ہیں پختونوں کے بچوں کے حق کیلئے
لڑتے رہیں گے،حکومت اپنے لیے مزید مسائل پیدا نہ کرے،قبائلیوں کو ان کا حق
ملنا چاہیے،ہم پانامہ کیس میں سپریم کورٹ کے ساتھ ہے،ڈان لیکس کامعاملہ
فوج اورحکومت کو مل بیٹھ کرحل کرنا چاہیے،معاملہ میڈیا پر نہیں آنا چاہیے۔