May 04, 2017 04:28 pm
views : 677
Location : Prime Minister House
Islamabad- PM meets State Minister for Foreign Affairs of Japan.
اسلام آباد،وزیراعظم نواز شریف سے پاکستان کے دورے پر آئے جاپان کے وزیرمملکت برائے امور خارجہ کی ملاقات
وزیراعظم پاکستان سے پاکستان کے دورے پر آئے جاپان کے وزیرمملکت برائے امور
خارجہ نے ملاقات کی ،ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی امور پر تبادلہ
خیال کیا گیا۔وزیراعظم ہاؤس میں جاپان کے وزیرمملکت امورخارجہ نوبو کیشی نے
وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی ملاقات میں وزیراعظم میاں محمد نواز شریف
نے کہا کہ پاکستان عوام کی ترقی اورخوشحالی کے وژن کو آگے لے کر بڑھ رہا
ہے اور عوام کی ترقی کے لئے پاکستان جاپان کے ساتھ معاشی ، اقتصادی اور
تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔
وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ جاپان پاکستان کا اہم ترقیاتی شراکت دار ہے
جاپان کی مدد سے پاکستان نے کئی اہم منصوبے مکمل کئے موجودہ حکومت کی مثبت
معاشی پالیسیوں کی بدولت پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع پیدا ہوئے
جس سے جاپان کے سرمایہ کار بھی فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔
ملاقات کے دوران جاپان کے وزیرمملکت نے اپنے وفد کے پر تپاک استقبال پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔