May 04, 2017 06:00 pm
views : 649
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index Rises by 678 Points
کراچی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیز ی کا رجحان غالب رہا، انڈیکس میں 678پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےچوتھے روزجمعرات کو مارکیٹ
میں تیزی کا رجحان غالب رہا۔ پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 678پوائنٹس کے
اضافے کے بعد 49283 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔مارکیٹ کا آغاز مثبت زون میں
ہوا۔
آج کاروبار کے آغاز سے کاروبار کے اختتام تک مجموعی طور پر 390 کمپنیوں کے
حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جن میں سے 240 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں
اضافہ، 137 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ 13کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کوئی ردوبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔