May 04, 2017 06:12 pm
views : 729
Location : Prime Minister House
Islamabad- PM Nawaz Sharif meets CM Balochistan Nawab Sanaullah Zehri
اسلام آباد ، وزیراعظم نواز شر یف سے وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنااللہ زہری کی ملا قا ت
اسلام آباد میں وزیراعظم نواز شر یف سے وزیراعلیٰ بلوچستان نواب
ثنااللہ زہری نے ملا قا ت کی ۔وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنااللہ زہری نے
وزیراعظم نواز شر یف سے ملاقات وزیر اعظم ہاؤس میں کی ۔
ترجمان وزیر اعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ
موجودہ حکومت بلوچستان کی ترقی کے لئے تمام ممکن اقدامات کر رہی ہے
۔شاہراہوں کے مربوط نیٹ ورک اور مواصلاتی منصوبوں سے بلوچستان کو مرکزی
دھارے میں لانے میں مدد ملے گی۔
اسلام آباد میں بلوچستان کے وزیراعلی سردار ثناءاللہ خان زہری سے گفتگو
کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان اقتصادی راہداری سے سب سے زیادہ
مستفید ہو گا۔ حکومت صوبے میں گوادر بندرگاہ اور دوسرے بڑے منصوبوں پر
خصوصی توجہ دے رہی ہے۔
وزیراعلی بلوچستان نے صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں پیش رفت پر
وزیراعظم کو آگاہ کیا ۔ انہوں نے بلوچستان کیلئے بے مثال پالیسی اقدامات پر
وفاقی حکومت کو سراہا ۔