May 04, 2017 06:29 pm
views : 827
Location : Sindh Madressatul Islam University
Karachi- DG Rangers Sindh Major General Muhammad Saeed visits Sindh Madressatul Islam University
کراچی ، ی جی رینجرز (سندھ ) میجر جنرل محمد سعیدکاسندھ مدرستہ الا سلا م یو نیورسٹی کادورہ
کراچی میں ڈی جی رینجرز (سندھ )میجر جنرل محمد سعید نے سندھ مدرستہ الا سلا
م یو نیورسٹی کادورہ کیا ۔اس موقع پر یونیو رسٹی انتظامیہ ، اساتذہ اور
طلبا ء نے ڈی جی رینجرز (سندھ ) کا استقبال کیا ۔
ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل محمد سعید نے
خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ سندھ مدرستہ الا سلا م یونیورسٹی تاریخ میں ایک
کلید ی حیثیت رکھتی ہے جس کے قیا م اور ترقی میں حسن علی آفند ی ، قائد
اعظم اور دیگر نا مور شخصیات نے بنیا دی کردار ادا کیا ۔اس لحاظ سے
یونیورسٹی میں پڑھنے والے طالب علمو ں اور اساتذہ کا فرض ہے کہ وہ اپنے
بزرگوں کے افکار کو مد نظر رکھتے ہو ئے اپنے نصب العین کا تعین کر یں جو
ملکی ترقی اور استحکام میں معاون ثابت ہو۔
ڈ ی جی رینجرز (سندھ )میجر جنرل محمد سعید نے مز ید کہا پا کستان رینجرز
(سندھ) دہشت گردی، جرائم اور بھتہ خوری کے تدارکے لئے پو ری قو ت سے بنر
دآزما ہے اور پا ئید ار امن کو یقینی بنانے کے لئے عوام کا تعاون سامل حال
رہے گا ۔
اس موقع پر یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے ناجائز تجاوزات سے متعلق شکا یا ت
پر ڈی جی رینجرز نے رینجرز کے دائر ے اختیار کے مطابق ان کے ازالے کی یقین
دہانی بھی رکرائی ۔