May 04, 2017 07:44 pm
views : 696
Location : Planning and Development Office
Islamabad- Federal Minister Ahsan Iqbal chairs meeting
اسلام آباد، وفاقی وزارت منصوبہ بندی میں سی پیک منصوبوں کا جائزہ اجلاس
اسلا م آباد میں وفاقی وزارت منصوبہ بندی میں سی پیک منصوبوں کا جائزہ
اجلاس ہوا۔اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کر رہے ہیں۔
اجلاس میں وفاقی سیکریٹری منصوبہ بندی، چینی سفارتخانہ، متعلقہ وفاقی و
صوبائی وزارتوں اور اداروں کے اعلی عہدیداروں نے شرکت کی۔مواصلات، ریلوے،
توانائی، ریلوے، گوادر اور خصوصی اقتصادی و صنعتی زونز منصوبوں پر کام کی
رفتار کا جائزہ لیا گیا ۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا وفاقی ادارے متعلقہ صوبائی
حکومتوں کے ساتھ تعاون کو یقینی بنائیں،اقتصادی راہداری کی بر وقت تکمیل کے
لئے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل کر کام کریں،وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں کی
مشکلات دور کرنے کے لئے ہمیشہ تیار ہے۔
احسن اقبال نے کہا سی پیک منصوبوں سے متعلق تمام ادارے اور وفاقی و صوبائی
حکومتیں ایک ٹیم کی مانند کام کر رہے ہیں جو کہ نہایت خوش آئند ہے، اقتصادی
راہداری کی بروقت تکمیل پاکستان کے عوام کی کامیابی ہوگی۔سی پیک منصوبوں
سے انجینئرنگ، ٹرانسپورٹیشن اور انفراسٹرکچر کے شعبوں میں جدید علوم اور
ٹیکنالوجی متعارف ہو رہی ہے۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے کہا پاکستان کے لئے اقتصادی راہداری کی بدولت
انجینئرنگ، ٹرانسپورٹیشن، اور اندرا سٹرکچر کے شعبوں میں سیکھنے کے بیش
قیمت مواقع موجود ہیں،پاکستان کی یونیورسٹیوں اور ریسرچ کے شعبے کو ان
مواقع سے استفادہ کرنے کے لئے جامع منصوبہ بندی کرنے کی ضرورت ہے۔
احسن اقبال نے کہا ہائیر ایجوکیشن کمیشن چاروں صوبوں میں موجود یونیورسٹیوں
اور ریسرچ کے لئے قائم اداروں کے ساتھ ملکر جامع رپورٹ مرتب کرے،صنعتی
شعبے میں جدید تحقیق اور رجحانات کا جائزہ لے کر اپنے تعلیمی نصاب کو بہتر
کرنے کی ضرورت ہے۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے مزید کہاسی پیک کی بدولت بہت سے
شعبوں میں سرمایہ کاری ہو رہی ہے،ان شعبوں میں متعلقہ اداروں اور افراد کار
کی استعداد و صلاحیت میں اضافہ بھی ہمارا اہم ہدف ہے۔