May 04, 2017 07:58 pm
views : 713
Location : Rescue 1122 Headquarter
Peshawar International Fire Fighters Day
پشاور،فائر فائٹرز کے عالمی دن کے موقع پر تقریب کا انعقاد
دنیا بھر میں آج جان ہتھیلی پر رکھ کر آگ سے لڑنے والے فائر فائٹرز کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔
اس موقع پر پشاور کے ایمرجنسی ریسکیو سروس 1122 کے صوبائی ہیڈکوارٹر میں
بھی فائر فائٹرز کا عالمی دن منایاگیا، جس کا مقصد آگ بجھانے والے اہلکاروں
کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنا تھا۔
فائر فائٹرز کے عالمی دن کے موقع پر پشاور میں ریسکیو1122 کے ہیڈکوارٹر میں
آگ بجھانے والے آلات کی نمائش کا انعقاد کیاگیا جس میں ریسکیو سرگرمیوں
میں استعمال ہونے والی مختلف قسم کے جدید آلات رکھے گئے ۔
عالمی دن منانے کا مقصد آگ بجھانے والے اہلکاروں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنا اور ان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنا ہے۔
اس موقع پر انتظامیہ نے بتایا کہ گزشتہ سات سالوں کے دوران ریسکیو ون ون ٹو
ٹو نے پانچ ہزار سے زائد آگ کے واقعات میں سہولیات فراہم کی ہیں۔