May 04, 2017 08:09 pm
views : 651
Location : CM Secretariat
Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif meeting regarding Rescue 1122 on Fire Safety
لاہور ، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس
ہوا۔اجلاس میں فائر سیفٹی کے حوالے سے اقدامات پر عملدر آمد کے حوالے سے
مستقبل کے لائحہ عمل کا جائزہ لیاگیا۔
اجلاس کے دوران آتشزدگی کے واقعات میں اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران شہید ہونیوالے فائرفائٹرز کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی گئی۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا فرائض کی ادائیگی کے
دوران شہید ہونے والے فائر فائٹرز ہمارے ہیرو ہیں۔شہید ہونے والے فائر
فائٹرزکے خاندان کی دیکھ بھال حکومت کی ذمہ داری ہے۔حکومت اپنی یہ ذمہ داری
احسن طریقے سے اداکرے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے شہید ہونے والے فائر فائٹرزکیلئے شہداء پیکیج کی منظوری دے دی۔
محمد شہبازشریف نے کہا شہید ہونے والے فائر فائٹرزکے خاندانوں کی ہرممکن
دیکھ بھال کریں گے۔تعمیر ہونے والی نئی عمارتوں میں فائر سیفٹی کے تحت وضع
کردہ اقدامات پرمکمل عملدر آمد ہونا چاہیے۔پرانی عمارتوں میں بھی اس ضمن
میں ضروری اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے فائرسیفٹی کے حوالے سے سفارشات کا جائزہ
لینے کیلئے کابینہ کمیٹی تشکیل دینے کی بھی ہدایت کی۔کابینہ کمیٹی 7روزمیں
فائر سیفٹی کے حوالے سے حتمی پلان پیش کرے گی۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا آتشزدگی کے واقعات کی روک تھا م کے
لئے جامع اقدامات پر مشتمل پلان بنایا جائے۔مانیٹرنگ اور چیکنگ کا موثر
نظام بھی انتہائی ضروری ہے۔
ڈی جی ریسکیو 1122 نے فائر سیفٹی کے حوالے سے سفارشات پر بریفنگ دی۔
صوبائی وزیر پی ڈی ایم اے مہر اعجازاحمد اچلانہ،چیف سیکرٹری،ایڈیشنل چیف
سیکرٹری،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ،سیکرٹری قانون،کمشنر لاہور ڈویڑن،لارڈ
مےئرلاہور،متعلقہ حکام اوراعلی افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔سیکرٹری ہاؤسنگ
ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔