May 04, 2017 08:27 pm
views : 598
Location : President House
Islamabad- President Mamnoon Hussain meets Srilankan Army Chief
اسلام آباد ، صدر مملکت ممنون حسین سے سری لنکا کے آرمی چیف کی ملاقات
اسلام آباد میں صدر مملکت ممنون حسین سے سری لنکا کے آرمی چیف لیفٹیننٹ
جنرل ڈی سلوا نے ملاقات کی۔سری لنکا کے آرمی چیف نے صدر مملکت ممنون حسین
سے ملاقات ایوان صدر میں کی ۔
اس موقع پر صدر مملکت ممنون حسین نے کہا علاقائی امن و استحکام کے لیے
پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تعاون جاری رہے گا،پاکستان اور سری لنکا
عالمی اور علاقائی امور میں باہمی تعاون کرتے ہیں ۔
صدر مملکت ممنون حسین نے مزید کہا پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دفاع کے
علاوہ تعلیم، ثقافت اور تجارت کے شعبوں میں تعاون میں اضافہ ہونا چاہئے۔
ملاقات کے دوران صدر مملکت ممنون حسین کی طرف سے سری لنکا کے صدر، حکومت اور عوام کے لیے خیر سگالی کا پیغام بھی دیا گیا۔