May 04, 2017 08:32 pm
views : 527
Location : DHA, Afaq Ahmed Residence
Karachi- MQM(H) Chief Afaq Ahmed Press Conference
کراچی ، مہاجر قومی موومنٹ کے سربراہ آفاق احمدکا پر یس کانفر نس سے خطاب
مہاجر قومی موومنٹ نے جولائی میں کراچی میں جلسہ عام کرنے کا اعلان کردیا۔
مہاجرقومی موومنٹ کے سربراہ آفاق احمد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ جولائی کے وسط میں نشتر پارک میں جلسہ کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت اور پاکستان مذاکرات کرسکتے ہیں تو مہاجر قوم
کے لوگ آپس میں کیوں نہیں کر سکتے،حالات کیسےبھی ہوں سیاسی سرگرمیاں
بڑھائیں گے ۔
آفاق احمد کا کہنا ہے کہ میں نے ہمیشہ مفاہمت اور بات چیت کی حمایت کی ہے،
اس کا دروازہ بند نہیں کرنا چاہیے، ایسے کسی بھی عمل کی حوصلہ افزائی کروں
گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ تصادم سے بچنے کیلئے کوئی بات کرنا چاہتا ہے تو حوصلہ
افزائی کرنا چاہیے، ایک زمانے میں مہاجرعوام کا مینڈیٹ تقسیم تھا ،قوموں
کے اتحاد کیلئے مختلف جماعتوں کا ایک ہونا لازمی نہیں ۔
آفاق احمدکا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں فطری اتحاد سندھی اور مہاجرکا ہے،
پیپلز پارٹی نے کمال اظفر کو گورنر لگانے کے لیے ڈھونڈ کر نکالا، عشرت
العباد نے میرے ساتھ جو کیا اس پر زیادہ غصہ بنتا تھا۔