May 05, 2017 12:19 pm
views : 689
Location : Pakistan Stock Exchange
Karachi- Pakistan Stock Exchange, 100 Index rises by 142 Points
کراچی ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رحجان ،142پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کےآخری روز جمعے کو مارکیٹ
میں تیزی کا رحجان دیکھا جارہا ہے ، پی ایس ایکس ہنڈریڈ انڈیکس 142پوائنٹس
کے اضافے کے ساتھ49425پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کررہا ہے۔ آج صبح سے ہی
مارکیٹ میں تیزی دیکھی جارہی ہے۔
صبح سے اب تک مجموعی طورپر 325کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ کا کاروبار ہوا جس
میں سے 175کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ،133کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ
میں کمی جبکہ 17کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کوئی ردبدل واقع نہیں ہوا۔
مارکیٹ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔