May 05, 2017 01:18 pm
views : 712
Location : CM Secretariat
Lahore- CM Punjab Shahbaz Sharif chairs meeting
لاہور ، وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس
لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس
ہوا ۔اجلاس میں قائداعظم ایپرل پارک کے منصوبے کے متعدد امور کا تفصیلی
جائزہ لیاگیا۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا پنجاب حکومت نے ہزاروں
ایکڑ اراضی پر قائداعظم ایپرل پارک کے قیام کا منصوبہ بنایا ہے۔صنعتی ،
تجارتی اور معاشی سرگرمیوں کے فروغ کے حوالے سے یہ منصوبہ انتہائی اہمیت
کاحامل ہے۔قائداعظم ایپرل پارک کے منصوبے کی تکمیل سے ٹیکسٹائل وگارمنٹس
سیکٹر فروغ پائے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے منصوبے کے بعض امور پر پیشرفت میں سست
روی پر برہمی کا اظہار کیا ۔انہوں نے ہدایت کی کہ منصوبے کے تمام امور تیزی
سے طے کرکے برق رفتاری سے آگے بڑھا جائے۔
محمد شہبازشریف نے کہااس اہم منصوبے میں تاخیر کسی صورت برداشت
نہیں۔قائداعظم ایپرل پارک کے منصوبے کو پیشہ وارانہ انداز سے تیزی سے آگے
بڑھانا ہے۔یہ میگا پراجیکٹ ہے جس کی تکمیل سے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں
گے۔ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت ،معیاراور برق رفتاری سے تکمیل پنجاب حکومت
کی پہچان ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے مزیدکہااسی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے اس
منصوبے کو بھی پایہ تکمیل تک پہنچاناہے۔بہت وقت ضائع ہو چکا، اب مزیدتاخیر
کی کوئی گنجائش نہیں۔
صوبائی وزیر صنعت شیخ علاؤالدین ، عارف سعید، چیف سیکرٹری ، سیکرٹری صنعت، کنسلٹنٹس اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔
چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔