May 05, 2017 03:03 pm
views : 724
Location : Supreme Court Of Pakistan
Islamabad- PTI Naeem ul Haq & Fawad Chaudhry Media Talk
اسلام آباد ،جے آئی ٹی ساٹھ دنوں میں رپورٹ بنالے گی،افواہوں کی مذمت کرتے ہیں ،نعیم الحق
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ پر مکمل
اعتماد ہے جے آئی ٹی ساٹھ دنوں میں رپورٹ بنالے گی جبکہ اس حوالے سے
پھیلائی جانیوالی افواہوں کی مذمت کرتے ہیں۔
سپریم کورٹ کے باہر ذرائع ابلاغ عامہ کے نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے نعیم
الحق نے کہا کہ جے آئی ٹی کے معاملے پرمکمل طورپرسپریم کورٹ کے ساتھ ہیں،
ہم پرامید ہیں جے آئی ٹی اپنی رپورٹ ساٹھ دنوں میں بنا لے گی،اختیارات کا
ناجائز استعمال کرنا ن لیگ کا وطیرہ رہا ہے، وزیراعظم ہرچیزپراثرانداز ہونے
کی کوشش کرتے ہیں اس لئے ہم کڑی نگاہ رکھیں گے کہ حکومت جے آّئی ٹی کی
کارروائی پراثرانداز نہ ہو۔
نعیم الحق نے کہا کہ قوم ڈان لیکس کی رپورٹ منظرعام پرآنے کی منتظر ہے لیکن وزیراعظم نے اس معاملے کی رپورٹ کو دبا رکھا ہے۔
اس موقع پرپی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ سپریم کورٹ میں اٹارنی
جنرل نے کہا کہ ہم نے پہلے دن سے عدلیہ کا احترام کیا ہے، پاکستان میں یہ
روایت نہیں کہ اپوزیشن عدالتی فیصلوں کو تسلیم کریں لیکن ہم عدالتی فیصلوں
کو کسی بھی حجت کے بغیر قبول کررہے ہیں، پاناما کیس عمران خان کا ذاتی
معاملہ نہیں یہ پاکستان کے 20 کروڑ عوام کا مقدمہ ہے، ہم تو پہلے دن سے ہی
بتارہے ہیں کہ وزیر اعظم اپنے عہدے سے استعفیٰ دیں اور تحقیقات میں شامل
ہوجائیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ ہمارا پہلے دن سے ہی موقف ہے کہ اداروں کے سربراہان
براہ راست وزیر اعظم کے ماتحت ہیں، سماعت کے دوران جے آئی ٹی کے لئے مجوزہ
نام لیک ہونے پر ججز نے برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ اداروں کے سربراہان
نااہل ہیں، اب وہ دن نہیں رہے جب چار لوگ بند کمروں میں فیصلے کرتے تھے، اب
پاکستان کے لوگوں کو فیصلے کرنے ہیں، جے آئی ٹی کی شفافیت پر کوئی سمجھوتہ
نہیں کیا جائے گا، اداروں پر عوام کے اعتماد کو بحال رکھنے کے لیے وزیر
اعظم سے جے آئی ٹی کی تفتیش براہ راست نشر کی جانی چاہیے۔
پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدرینے مزید کہا کہ پاناما کیس کی
تحقیقات کے لیے تشکیل دی جانے والی جے آئی ٹی کی شفافیت پر کوئی سمجھوتہ
نہیں کیا جائے گا۔