May 05, 2017 03:10 pm
views : 704
Location : President House
Islamabad- President meets Japan & Mexico Ambassador
اسلام آباد ، صدر مملکت ممنون حسین سے میکسیکو اور جاپان کے لیے پاکستان کے نامزد سفیروں کی ملاقات
اسلام آباد میں صدر مملکت ممنون حسین سے میکسیکو اور جاپان کے لیے پاکستان
کے نامزد سفیروں نے ملاقات کی۔ میکسیکو اور جاپان کے لیے پاکستان کے نامزد
سفیروں نے صدر مملکت ممنون حسین سے ملاقات ایوان صدر میں کی ۔
اس موقع پر صدر مملکت ممنون حسین نے کہا حق خود ارادی کے لیے کشمیری عوام
کی منصفانہ جدوجہد آزادی اجاگر کی جائے، پاکستانی سفارتکار تجارت کے فروغ
اور برآمدات میں اضافے کے لیے کام کریں ۔
صدر مملکت نے کہا تعلیمی اور ثقافتی تعاون میں اضافہ تعلقات میں گہرائی
پیدا کرتا ہے ،میکسیکو بڑی معیشت ہے جس سے تجارتی تعلقات پاکستان کے لیے
مفید ہوں گے۔
صدر مملکت ممنون حسین نے مزید کہا پاکستانی مصنوعات متعارف کرانے کیلیے بیرون ملک ڈسپلے سنٹر قائم کیے جائیں۔