May 05, 2017 04:46 pm
views : 715
Location : Ministry of Foreign Affairs Office
Islamabad- Minister of Foreign Office Weekly Briefing
اسلام آبا د،بھارت اپنے نفرت انگیز منصوبوں کی تکمیل کے لئے افغانستان کی سرزمین استعمال کررہا ہے،نفیس زکریا
ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہناہے کہ بھارت اپنے نفرت انگیز منصوبوں
کی تکمیل کے لئے افغانستان کی سرزمین استعمال کررہا ہے اور بھارت کے منفی
کردار کے باعث ہی افغانستان میں مسائل بڑھ رہے ہیں۔
ہفتہ واربریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ افغانستان
میں امن و اعتدال دیکھنا چاہتے ہیں، قیام امن کے لئے ہماری کوششیں جاری
ہیں اور جاری رہیں گی، ہم یہ بات بھی واضح کرچکے ہیں کہ قیام امن کےلئے
واحد راستہ بات چیت ہے اور اس کے لئے افغان حکومت اور افغان طالبان کوامن
عمل میں لانے کی بھرپور کوشش کی لیکن دوسری جانب بھارت اپنے نفرت انگیز
منصوبوں کے لیےافغان سرزمین کو استعمال کر رہا ہے بھارت کا منفی کردار
افغانستان میں مسائل بڑھا رہا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے چمن بارڈر پر افغان فورسز کی فائرنگ پر سخت تشویش اور
مذمت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک افغان سرحد کی دوسری جانب سے افغان
فورسزکی مسلسل فائرنگ جاری ہے، ہم افغان حکومت پر زور دیتے ہیں کہ وہ
پاکستانی دیہاتوں پر فائرنگ فوری بند کرے اگر افغانستان فائرنگ کو نہیں
روکتا تو پاکستان جواب دینے کاحق محفوظ رکھتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مردم
شماری ٹیم پاکستانی علاقے میں اپنی حدود میں رہتے ہوئے اپنے فرائض انجام دے
رہی تھی اور اس حوالے سے افغانستان کو پہلے سے آگاہ کیا تھا لیکن اس کے
باوجود افغان فورسز کی فائرنگ افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ انہوں نے مزید
کہا کہ افغان صدر اشرف غنی کی جانب سے بیانات محض الزامات ہیں بیان بازی سے
امن کے قیام میں کوئی مدد نہیں ملے گی۔